• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار گزاری،61عدالتی مفروران کے علاوہ191مجرمان اشتہاریوں سمیت916 ملزمان گرفتارکرلیے

Nov 6, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار گزاری،61عدالتی مفروران کے علاوہ191مجرمان اشتہاریوں سمیت916 ملزمان گرفتارکرلیے،جن سے37لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں،پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پورپولیس نے اکتوبر سال2021 ؁ء کے مہینہ میں 1592مقدمات درج رجسٹر کیے، جن میں سے22 مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے81 مقدمات درج اور81ملزمان کو گرفتارکر کے اُن کے قبضہ سے01رائفل،07رپیٹر،70پسٹل/ریوالور،01بندوق،01کاربین،01 خنجر اور 275روندبرآمدگولیاں برآمدکیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے133مقدمات درج کرکے ان میں ملوث143ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے31کلو198گرام چرس،145گرام آئس،100گرام ہیروئن، 3254لیٹر شراب،841لیٹر لہن اور11 چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر31، عارضی رہائش کے13، بجلی چوری کے28، گیس ری فلنگ کے15 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے”A” کیٹگری کے11اور ”B” کے180 سمیت191 مجرم اشتہاریوں کے علاوہ کیٹگری A کے 04 اورکیٹگری B کے57 عدالتی مفروران کوبھی گرفتار کرکے چالان عدالت کیاگیا، ڈی پی او محمد فیصل کامران نے ماہ اکتوبرکی کارگزاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا پولیس سے تعاون/ اطلاع دینے پر مزیدجرائم پیشہ عناصرکوقابو کرنے سے جرائم میں کمی ہوسکتی ہے، شہری معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی نشاندہی کریں پولیس ہرصورت ایسے عناصر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا ئے گی۔