• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کراچی میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ، لیکن جب پولیس نے گرفتار کیا تو ایسی وجہ بیان کر دی کہ سن کر ہر کوئی دہل گیا

Nov 7, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) حسین آباد میں کاروبار کی تباہی اور مہنگائی کے باعث شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد کے رہائشی 52 سالہ مشتاق پٹیل نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی صبیحہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتاق پٹیل کو گرفتار کرکے اس قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا شادی شدہ اور ان سے الگ رہتا ہے، گزشتہ چند برسوں کے دوران ان کا کاروبار تباہ ہوگیا جب کہ مہنگائی کی وجہ سے گزارہ بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے بیوی سے اکثر جھگڑا ہونے لگا تھا، حالات سے تنگ آکر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔