• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی

Nov 7, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل افغان کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔افغان کرکٹ بورڈ نے چیئر مین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ سابق کھلاڑی میر وائس اشرف کو بورڈ کا نیا چیئر مین تعینات کردیا ہے۔
افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ابو ظہبی میں اہم میچ کل کھیلا جائے گا۔ بھارت کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے اس میچ کا نتیجہ اہم ہوگا۔اس سے قبل افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگز یکٹوکو بھی فارغ کیا گیا تھا ۔