ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) تحریر محترم چوہدری وسیم ظہور،بڑے ہی عرصے کے بعد ایک شخصیت نے قلم اٹھا نے پر مجبور کیا وه بھی اس ڈیپارٹمنٹ میں سے جس میں کسی ایماندار محنتی اور باکردار افسر کا ملنا بہت ہی محال ھے۔ لائن مین سے چیئرمین تک کرپشن ہی کر پشن نظر آتی ہے میں بات کر رہا ہوں واپڈا کی ۔۔آج ایک افسر کے حق میں قلم اٹھاتے ہوئے حقیقی خوشی اور دلی سکون محسوس ہو رہا ہے۔ جی ہاں میں بات کر رہا ہوں ايس ڈی او واپڈا انجنیئر علی ضیاء کی ۔ا كثر دیکھا گیا ہے کہ اگر کوئی ایماندار افسر آجائے تو وه بھی یا تو اپنے کام پر توجہ نہیں دیتا یا پھر اس کا لہجہ اور رویہ سائلین کے ساتھ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے۔مگر اس کے برعکس علی ضیاء انتہائی محنتی ایماندار ہیں اور ان کا رویہ عوام کے ساتھ بہت شفقت بھرا ہوتا ھے۔ عوامی مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے ۔اپنی تنخواہ میں ہی دن رات لوگوں کی خدمت کرنا اپنا اولین فر یضہ سمجتھے ہیں۔ رات دیر تک کام کرنے آفس میں آئے ہوئے سائلین کے ساتھ ہمدردی اور شفقت سے پیش آنے کو اپنی اولین ترجیحات سمجتھے ہیں۔ علی ضیاء نے اپنی سب ڈویژن میں میرٹ کو اولین ترجیحی بنیادوں پر رائج کیا ہے۔ آن لائن درخواستوں پر نمبروائیز عمل درآمد کروایاجاتاہے۔علی ضیاء کی تعینا تی کے بعد سب ڈو یژن کے لائن لاسز تقریبا نہ ہونے کے برابر ہو گئے ہیں۔ بےشمار بجلی چورؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کرایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں اور بھاری ریونیو اکٹھا کیا جاچکا ہے۔علی ضیاء کا نہ صرف صارفین سائلین بلکہ آفس کا سارا اسٹاف بھی ان کی ایمانداری ملنساری اور محنتی ہونے کا معترف ہے۔پاکستان میں تمام تر ڈیپارٹمنٹ میں علی ضیاء جیسے محنتی ایماندار ملنسار حق پر اور عوام کے مسا یل حل کرنے والے افسر تعینات ہوجائیں تو اس ادارے کی ترقی کوکوئی بھی نہیں روک سکتا