• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان ، پہلے ون ڈے میں میزبانوں کی دعوت پر مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری

Nov 8, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) دورہ پاکستان پر آئی ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم اپنا پہلا ون ڈے قومی ٹیم کے خلاف کراچی میں کھیل رہی ہے جہاں میزبانوں کی دعو ت پر مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹین اور راشدہ ولیمز نے اوپننگ کی ۔ فاطمہ ثناء نے میچ کا پہلا اوور میڈ ان کیا ، انعم امین نے دوسرے اوور کی پہلی گیند وائڈ پھینکی جبکہ اس کے علاوہ ان کو کوئی سکور نہ پڑا ۔ فاطمہ ثناء نے تیسرا اوور پھینکا جس کی پہلی اور دوسری گیند پر بیٹر ڈینڈرا ڈوٹین نے دو چوکے لگا کر اپنی ٹیم پر قائم ہونے والے پریشر کو توڑا ۔
11 اوور تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 44 رنز بنا چکی تھی ۔ بارہویں اوور کی پانچویں گیند پر انعم امین نے راشدہ ولیمز کو کلین بولڈ کر دیا۔ اٹھارہویں اوور کی چوتھی گیند پر ناشرہ سندھو نے ویسٹ انڈیز کی کپتان سٹیفنی ٹیلر کو پویلین کی راہ دکھائی ، سٹیفنی کا کیچ پاکستانی ٹیم کی کپتان اور وکٹ کیپر سدرہ نواز نے تھاما ۔
مہمان ٹیم 23 ویں اوور کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا چکی تھی ۔