• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لئے

Nov 9, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) شاعر مشرق اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے مزار پر گارز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ۔
پاک فوج کے میجر جنرل شہباز خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ، پاک بحریہ کے سٹیشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال اور حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔
مہمانوں نے مزار پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے ۔