• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نئے آر پی او بہاولپور تعینات ہونے والے ڈی آئی جی شیر اکبر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا،

Nov 9, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )نئے آر پی او بہاولپور تعینات ہونے والے ڈی آئی جی شیر اکبر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا، بہاولپور پولیس لائنز میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی، جس کے بعد پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی۔تفصیل کیمطابق آر پی او شیر اکبر کی بہاولپور پولیس لائنز آمد پر ڈی پی او محمد فیصل اور ڈی ایس پی اصغر علی نے ان کا استقبال کیا۔ نئے آر پی او نے یاد گارِ شہدا پر پھول پیش کیے اور فاتحہ پڑھی۔ ریجنل پولیس دفتر آمد پر ایس پی لیگل محمد خان، اے ڈی آئی جی کاشف عبداللہ، ائے ڈی احمد نوید اور پی ایس محمد امتیاز نے استقبال کیا۔ آر پی او شیر اکبر کا کہنا تھا کہ میری ترجیح عوام کے جان و مال کا تحفظ، اُن کے جائز مسائل کافوری حل ہے۔ ریجن میں تعینات تمام افسران واہلکاران کی ویلفیئر کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا اوراس معاملہ میں کوئی لاپرواہی برداشت نہ کی جائیگی۔ واضح رہے کہ آر پی او شیر اکبر بہاولپور کا چارج سنبھالنے سے قبل بطور ڈی آئی جی اسٹیبلیشمنٹـون پنجاب اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے تھے۔