• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل جیتے،وزیرداخلہ شیخ رشید

Nov 11, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کے سارے کھلاڑی پر امید ہے،اگر فائنل میں پہنچے تو دعا ہے فائنل بھی جیتیں۔
واضح رہے کہ شیخ رشید احمد پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے دبئی گئے تھے مگر ملک میں ایک جماعت کے احتجاج کے باعث انہیں واپس آنا پڑا ، شیخ رشید نے ٹکٹ ضائع ہونے کا افسوس بھی کیا تھا۔
دبئی سے واپس آکر ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے میچ دیکھنے کیلئے چار لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا اور مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا لیکن واپس آنا پڑ گیا ۔ میں نے ساڑھے چار لاکھ روپے کا ٹکٹ خریدا ، مہنگے ہوٹل میں کمرہ لیا ، اوپر گیا تو مجھے فون آ گیا کہ واپس آجائیں ، میچ بھی نہیں دیکھا اور واپس آنا پڑا، وزیراعظم عمران خان کے احکامات تھے اس لیے واپس آیا ، شیخ ہوں لیکن جیت کے بعد میرے یہ پیسے پورے ہو گئے ہیں ۔