بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل منعقد ہوا جس میں سینیئر نائب صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم چیف کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب حاجی رمضان بھلر صدر ومن ونگ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ایم پی اے شازیہ عابد جنرل سیکرٹری مشائخ ونگ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب پیر. محمود فریاد جنرل سیکرٹری علماء ونگ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب جمیل احمد نورانی،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ،سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن ایم سلیم راجہ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن میر آصف خان دستی، جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویژن ملک ریاض حسین سامٹیہ، صدر کسان ونگ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب سیف الرحمان کھگھہ، صدر پاکستان پیپلزپارٹی سٹی ملتان ملک نسیم لابر، صدر پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن خالد حنیف لودھی، صدر ضلع پاکستان پیپلزپارٹی ملتان کامران عبداللہ مڑل، صدر لیبر ونگ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب ملک عاشق حسین بھٹہ ،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آفتاب علی خان بابر، صدر ومن ونگ پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن شگفتہ حبیب اور میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب محمد سلیم مغل سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے، اجلاس میں صوباٸی اسمبلی حلقہ 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار میر واثق کی بھر پور انتخابی مہم چلانے کے لیے حکمت عملی مرتب کی گئی اور بھرپور الیکشن مہم چلانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیکر یونین کونسل کی سطح پر پارٹی تنظیموں و عہدیداران کی ڈیوٹیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ عہد کیا گیا کہ صوباٸی اسمبلی کی اس نشست پر ہر صورت کامیابی حاصل کیجاٸے گی، اجلاس سے پارٹی کے صوباٸی صدر مخدوم سید احمد نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسٸلہ ملک کا معاشی بحران ہے پی ٹی آٸی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگاٸی، غربت اور بیروزگاری کا شکار ہیں پوری قوم کو مشکل ترین حالات کا سامنا ہے جس باعث غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں،
انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ کی طرح موجودہ دور میں بھی عوامی حقوق کی جنگ گڑ رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکستدے دی، آج متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے اور مستقبل میں بھی ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے، اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ اور عوام کے منتخب نماٸیندوں پر مشتمل حقیقی جمہوری حکومت قائم ہوگیاور انشاءاللہ آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا جسکی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت ہوگی،
اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوواڈینیٹر عبدالقادرشاہین نے قراردادیں پیش کیں جو مندرجہ زیل ہیں
1 . پہلی قرارداد میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت اور اقدامات سمیت جاری پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گٸی کہ بہت جلد پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گی اور آٸیندہ وفاق سمیت پنجاب میں اپنی حکومت بناٸے گی، 2 . دوسری قرار داد میں سلیکٹڈ حکومت کے من پسند اقدامات اور انتقامی کاررواٸیوں میں اپوزیشن قیادت کو انتقام کا نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتے ہوٸے مطالبہ کیا گیا کہ پی ٹی ایل سے ڈیل اور اسے کالعدم قرار دینے کے بعد بحالی کی وجوہات اور اصل حقاٸق قوم کے سامنے لاٸے جاٸیں،
صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود کے زیر صدارت پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس لاہور کے مقامی ہوٹل منعقد ہوا
