• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کااپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری

Nov 11, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کااپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،53شہریوں کی کھلی کچہری میں شرکت،متعلقہ افسران کو لائیو کالزپر احکامات جاری،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام اور عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے،ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے جاری احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔53 شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل کے حل کیلئے ڈی پی او آفس کا رخ کیا، ڈی پی او نے متعلقہ افسران کوانفرادی طورپر آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے سامنے متعلقہ افسران کوقانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لائیو احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری سے بھجوائی جانے والی درخواستوں پر متعینہ وقت کے اندر اندر کارروائی کر کے واپسی رپورٹس بھجوائی جائیں، جرائم کی روک تھام کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینا بھی ہماری ذمہ داری ہے، تمام درخواست دہندہ شہریوں کو دیے گئے وقت پر سنا جائے، ڈی پی او نے شہریوں سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے کیلئے کھلے ہیں، جس کیلئے کھلی کچہری کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ شہریوں کو پولیس کی طرف سے زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے۔