لاہور (نمائندہ خصوصی) ملکی سیاست میں ایک بار پھر سے ہلچل ہو رہی ہے ، آج اپوزیشن کے دو اہم رہنما مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو میں ملاقات ہوگی جبکہ ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان ڈیمووکریٹک موومنٹ میں واپسی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج دوپہر دو بجے بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف تحریک پر بلاول بھٹو سے تبادلہ خیال کریں گے جبکہ ملک میں مہنگائی کی نئی لہر پر بھی گفتگو ہو گی ۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو کو ان کی جماعت سمیت پی ڈی ایم میں شمولیت پر قائل کریں گے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی واپس پی ڈی ایم میں شمولیت اختیار کر لے گی ۔
بلاول بھٹو آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرینگے، پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی افواہیں
