• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیمی فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کا ٹی ٹوینٹی سکواڈ اب کہاں ہے ؟ جانئے

Nov 13, 2021

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی)قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ دبئی سے بنگلا دیش پہنچ گیا، ہوٹل پہنچنے پر سکواڈ کے ارکان کی کوویڈ ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی اسکواڈ بنگلا دیش میں ایک روزہ آئیسولیشن کے بعد ٹریننگ کا آغاز کرے گا، جبکہ کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکہ میں سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ شامل کیے گئے افتخار احمد بھی اسکواڈ کے ہمراہ دبئی سے ڈھاکہ پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی۔