• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میرا اگلاہدف فینز کی خدمت کرنا ہے کیونکہ فینز ہماری طاقت ہیں،چیئرمین پی سی بی کا کرکٹ فینز کے لئے خصوصی پیغام

Nov 13, 2021

کراچی۔12نومبر (غلام مصطفے عزیز):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میرا اگلاہدف فینز کی خدمت کرنا ہے کیونکہ فینز ہماری طاقت ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں کرکٹ فینز کے لئے جاری کردہ ویڈیو کے ذریعے خصوصی پیغام میں کہی۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میں نے کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ فینز انگیج منٹ کا ڈیپارمنٹ علیحدہ سے بنایا جائے، آسٹریلیا کے پاکستان کے دورے اور پی ایس ایل کے موقع پرایک الگ طرز پر پی سی بی نظر آئے جہاں فینز کی خدمت کی جارہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر فینز کو ہم ای میل لکھ رہے ہوں گے اور فینز کو سیزن کی ٹکٹ فراہم کررہے ہوں گے اور فینز کے لئے لیزر شوز کے اہتمام کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کا اسٹیشن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم میں فینز کے لئے ویونگ پلیجر ہونا چاہیئے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ فینز کو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں، وہ کبھی پلیئر کو چھوٹا اور کبھی بہت بڑا بنا دیتے ہیں اور کھلاڑی کے لئے اچھا کھیل پیش کرنے کے لئے بیک اپ کے ساتھ دعائیں بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ہی چیز چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹیم سے ہماری امیدیں ہزار گنا بڑھ جائیں اور امید یہ ہے کہ ہماری ٹیم جیتے گی آسانی سے ہارے گی نہیں۔ انہوں نے کہا یہ تھیم اگر شائقین کی طرف سے بڑھ جاتی ہے تو ہم بہت کامیاب ٹیم بن سکتے ہیں کیونکہ پہلے ہم ہارنے کے لئے تیار رہتے تھے اورشائقین کے ساتھ یہ ہمشہ زیادتی ہوتی تھی، فینز کایہ حق ہے کہ جب یہ ٹیم گرائونڈ میں اترے تو یہ پاکستان کی بہترین ٹیم ہواور حریف کوئی بھی ٹیم ہو ہراسکے۔انہوں نے کہا کہ اسی چیز پر ہمیں محنت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا بورڈ میں نیچے سے لیکر اوپر چیئرمین تک سب کی یہ سوچ ہونی چاہئیے کہ پاکستان کس طرح نمبر ون ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ٹیم کو سہولیات دیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ فینز ان کو بیک کریں گے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ میں ہمشہ سے یہی کہتا ہوں کہ فینز کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے اور فینز کی سپورٹ سے ٹیم کے لئے نیچلا وقت طویل نہیں ہوتااور ٹیم دوبارہ اوپر کی جانب جانا شروع ہوجاتی ہے۔