• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کس ملک کے کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر کو پی سی بی نے قومی ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا گیا ؟ بڑی خبر

Nov 14, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی سی بی نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک تعینات کیا تھا اور ڈاکٹر نجیب سومرو سیمی فائنل کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی سے ایک ماہر ڈاکٹر کی دستیابی کی درخواست کی تھی۔پی سی بی نے ڈاکٹر نجیب سومرو کی جگہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور چوہدری کو پاکستان ٹیم کا ڈاکٹر مقرر کر دیا ہے اور ڈاکٹر منظور چوہدری نے ڈھاکا میں پاکستان ٹیم کو جوائن بھی کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد بنگلا دیش پہنچ گئی ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔