بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان نرسنگ کونسل نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو چار سالہ نرسنگ ڈگری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ابتدائی طور پر 75 طلبا و طالبات کو داخلہ فراہم کیا جائے گا۔نرسنگ کالج وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خصوصی کاوشوں سے قائم کیا گیا۔نرسنگ کالج کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنے گزشتہ دورہ جامعہ کے موقع پر کیا تھا۔کالج آف نرسنگ عارضی طور پر بغداد الجدیدکیمپس کی فیکلٹی بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے۔کالج کی تزئین و آرائش، جدید کلاس رومز اور لیبارٹریز کا قیام مکمل کر لیا گیا ہے۔پاکستان نرسنگ کالج کے وفد نے دو ہفتے قبل کالج کا دورہ کیا تھا۔ نرسنگ کونسل کے وفد نے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔کالج کو نرسنگ کونسل کے پیرا میٹرز کے مطابق قرار دیتے ہوئے ڈگری پروگرام فوری طور پر شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پرو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرنویداختراورڈائریکٹرہیلتھ ایجوکیشن پراجیکٹ ڈاکٹر فضل محمودکومبارکباددی ہے۔