• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں

Nov 14, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،کیٹگری B کے مجرم اشتہاری سمیت متعددملزمان گرفتار، منشیات اورغیرقانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پورسے منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے جوکہ ہمارے فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،تھانہ کوتوالی پولیس نے مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیک کے مقدمہ میں ملوث کیٹگریBکے مجرم اشتہاری محمدسجاد کو گرفتارکرلیا،جبکہ منشیات فروش ملزمان محمدشہباز اورفرحان اقبال کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے1600 گرام چرس اور300 گرام افیون برآمدکرلی۔ اسی طرح پولیس تھانہ سمہ سٹہ،عنایتی،سول لائنز، سٹی یزمان ہیڈراجگاں نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدشہباز،سلیم عباس،سکندر، سخی سلطان اوراطہر تبسم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے4300 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ قائم پورپولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدوقاص اورمحمداحسان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے50 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ تھانہ صدر احمدپورشرقیہ پولیس نے اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزم خادم حسین کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بندوق 12 بور برآمدکرلی۔ متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مزید بڑی کارروائیاں کریں تاکہ بہاول پور منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔