• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکار سہیل اصغر کو سپرد خاک کردیا گیا

Nov 15, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) فلم، ٹی وی اور ریڈیو کے معروف اداکار سہیل اصغر کو بحریہ ٹاون کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ممتاز اداکار کا طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا۔ہم نیوز کے مطابق لیجنڈ اداکار سہیل اصغر کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔