• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورمیں ڈاکٹروں کی چاربجے تک ڈیوٹی ظالمانہ اقدام ہے

Nov 16, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈورمیں ڈاکٹروں کی چاربجے تک ڈیوٹی ظالمانہ اقدام ہے ہروباکیساتھ فرنٹ لائن پرلڑنے والے ڈاکٹروں کواب اضافی ٹائم ڈیوٹیاں سونپ کرانعام دینے کی بجائے مشکلات سے دوچارکیاجارہاہے۔ ان خیالات کااظہار پی ایم اے بہاولپورکے ضلعی صدرڈاکٹرافتخار احمدبھٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تنویراحمدباجوہ اوردیگرنے حکومتی نوٹیفکیشن پربلائے گئے مزاحمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اوپی ڈی کے اوقات کاردوبجے سے بڑھاکر چاربجے تک کیے گئے ہیں جودرحقیقت حقائق کے بالکل برعکس ہے ڈاکٹرزپہلے ہی انتہائی سخت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں کروناوباہویاڈینگی ڈاکٹرز نے ہمیشہ فرنٹ لائن پرخدمات سرانجام دی ہیں ایسے میں اس قسم کانامناسب نوٹس ڈاکٹرزکی تذلیل کے مترادف ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ اس نوٹس کوفوری طورپرواپس لیاجائے اورہسپتالوں میں ادویات کی فوری فراہمی اورڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کوپرکیاجائے بہاولپورسمیت پنجاب کے دیگرشہروں میں مزید ہسپتال تعمیرکیے جائیں تاکہ غریب مریضوں کوعلاج کی بہترسہولیات میسرآسکیں اس موقع پرڈاکٹرشیخ ندیم ریاض، ڈاکٹراسدکامران، ڈاکٹرملک نسیم، ڈاکٹرعلی، ڈاکٹر اکبرحسین، ڈاکٹرغفورچوہان، ڈاکٹرراناشفیق، ڈاکٹرحماد مسعود، ڈاکٹرانفال نے بھی اپنے خیالا ت کااظہارکرتے ہوئے نوٹیفکیشن کی بھرپورطریقہ مزاحمت کی۔