• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جعلی تصاویر پھیلائے جانے کا معاملہ، اداکارہ حمائمہ ملک نے دھمکی دیدی

Nov 17, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام سٹوری کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کچھ تصاویر بیہودہ انداز میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر پھیلائی جارہی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے فین پیجز سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔