• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پہلا ٹی 20، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میدان سج گیا

Nov 19, 2021

ڈھاکا (ویب ڈیسک) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈھاکا میں کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیریز کو آسان نہیں لے سکتے ،کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کی طرح کھیلیں ۔بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مختلف کامبی نیشنز آزمائیں گے ،
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان اعلان کر دیا ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔