لاہور (نمائندہ خصوصی)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں وسیم پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیاہے ، وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عتیق الزمان دو ماہ سے انگلینڈ میں ہیں ، رواں ہفتے لاہور پہنچیں گے ،عتیق الزمان کا مزید کام کرنے کا ارادہ نہیں ، واپس انگلینڈ جائیں گے۔ ان کے علاوہ باولنگ کوچ محمد زاہد بھی مستعفی ہو کر واپس انگلینڈ جا چکے ہیں ۔
ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈبرن بھی عہدے سے الگ ہو چکے ہیں ،چیئرمین پی سی بی ڈائریکٹر نیشنل کی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ،ندیم خان کو بھی عہدے سے الگ کرنے پر غور کیا جارہاہے ،نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کئی ہفتے سے کام رکا ہواہے۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر اور ڈومیسٹک کو ایک مرتبہ پھر الگ کیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے ،ڈومیسٹک کوچز پر بھی سوالیہ نشان ہے ،ڈومیسٹک کوچز کو بھی عہدوں سے الگ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے
شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر ، وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے عہد ے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا
