• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

Nov 26, 2021

چٹاگانگ(نمائندہ خصوصی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔
میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔جس میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، امام الحق، عابد علی، اظہر علی، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی،فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی ، ساجد خان شامل ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ چٹاگانگ کی پچ سپن باؤلرز کو مدد دے گی جبکہ بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق کا کہنا تھا کہ پچ سے بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش آج تک پاکستان سے کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا ہے۔