• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز میزبان ٹیم مشکلات کا شکار ، 49 سکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ

Nov 26, 2021

چٹاگانگ (نمائندہ خصوصی) دورہ بنگلہ دیش پر موجود قومی ٹیم ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے جہاں بنگلہ دیش کے 4 کھلاڑی پہلے سیشن میں ہی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بازی بازی کا فیصلہ کیا جہاں اوپنر سیف حسن شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ، یوں بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 19 سکور پر گر گئی ۔ سیف نے 14 سکور بنائے ۔
بنگلہ دیش کی دوسری وکٹ 33 سکور پر گری جب دوسرے اوپنر شادمان اسلام بھی 14 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ بنگلہ دیش کی تیسری وکٹ 47 کے مجموعی سکور پر گری جب مومن الحق ساجد خان کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے تینوں ٹی 20 میچز میں میزبان بنگلہ دیش کو شکست دی ہے ۔