بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے) بہاولپور باقر پور واپڈا کے میٹر انسپکٹر رانا ممتاز کی ساتھیوں کے ہمراہ سینئر صحافی زاہد نواز کے گھر دھاوا،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال،سنگین نتائج کی دھمکیاں،غنڈا عناصر کے خلاف تھانہ صدر میں تحریری درخواست،کاروائی کا مطالبہ، صحافی برادری میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی فوری کاروائی نہ ہوئی تو صحافی برادری احتجاج کرے گی، تفصیل کے مطابق بہاولپور کے سینئر صحافی محمد زاہد نواز نے پولیس تھانہ صدر کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری رہائش گاہ باقر پور بستی گجہ کے میں رانا ممتاز نامی میٹر انسپکٹر واپڈا ملازم اپنے ساتھیوں شہباز ،فاروق اور نامعلوم غنڈا عناصر کیساتھ میرے گھر پر دھاوا بول دیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے رہے خواتین سے بد تمیزی کرتے رہے اہل علاقہ کیساتھ بھی جھگڑا اور زبردستی دھمکی اور لڑائی جھگڑے کر کے میٹر اتارنے لگ گئے زاہد نواز نے مزید کہا کہ میرے مخالفین کے کہنے پر بہتان لگایا کہ آپ نے چوری بجلی لگائی ہے حالانکہ ویڈیوز موجود ہیں جس میں اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں ہے اور اہل علاقہ نے بھی گواہی دی کہ ایسا کچھ نہیں ذاتیات پر اتر آئے ہےاور دس ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی جس کا پورا علاقہ گواہ ہے نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگ گیا۔جس پر رانا ممتاز مزید تہش میں آگیا اور دھمکیاں دینے لگ گیا کہ آپ کو زلذلیل کروں گا پرچہ کراؤں گا خبر سنتے ہی اہل علاقہ اور صحافی برادری میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے واپڈا کے اعلی افسران اور ڈی پی او بہاولپور سے فوری گھر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر ،، میٹر اتارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر کارروائی کی جاۓ واقعہ پر بھاولپور کے صحافیوں نے شدید مزمت اور غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور کہا غنڈا عناصر کے خلاف فوری کارروائی نہ ہوئی تو صحافی برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔