بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)آئی جی پنجاب و ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری کا تسلسل جاری،میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے شہریوں کوانصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری شامل ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں، کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹاناہے،ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے حوالے سے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے مساجدمیں جمعتہ المبارک کے موقع پرکھلی کچہریاں لگائیں،پولیس افسران نے مساجد میں موجود شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل تفصیل سے سنے اورمیرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں مطمعن کیا۔شہریوں نے جمعہ کے روز ان کی دہلیز پر پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل حوالے سے جاری اس تسلسل کو سراہاجس سے پولیس کا عوام میں موجود امیج بہترہوگا اورفاصلے کم ہونگے۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے کھلی کچہری کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا کہ مختلف اوقات و مقامات پر شہریوں کو کھلی کچہری کے بارہ میں سوشل میڈیاپر پہلے آگاہ کرتے ہوئے ان کی دہلیز پر ان کے مسائل کو سنااورحل کیا جائے گا، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوزاپنے اپنے دفاترمیں روزانہ کی بنیاد پرشام 03 سے 06بجے تک شہریوں کے مسائل سن رہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کو بنیادی اصول بناتے ہوئے عوام کوانصاف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے،جس پر تمام فیلڈ افسران عمل پیرا ہیں۔عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔
آئی جی پنجاب و ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی ہدایت پرایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکی جمعتہ المبارک کے روز شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مساجدمیں کھلی کچہری کا تسلسل جاری
