• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور رانا محمدعمران نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کر فرائض منصبی کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے

Nov 26, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور رانا محمدعمران نے اپنے عہدے کاچارج سنبھال کر فرائض منصبی کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پور رانا محمدعمران نے محکمہ بہبود آبادی بہاول پور میں چارج سنبھالنے کے فوراً بعد افسران و عملہ کے سا تھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران و ملازمین اپنے فرائض منصبی قومی و ملی جذبہ سے سرشار ہو کر ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کے درپیش مسائل بارے مجھے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر افسران و عملہ کی جانب سے انہیں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاول پورتعیناتی پر مبارکباد اور گلدستے پیش کئے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔