• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی نے آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا

Oct 4, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز ) ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی نے آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا، سندھ پولیس کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے شکست، ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ سمیت ایس ایس پی سینٹرل آصف اسلم رائو، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپین حنیف خان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ہونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی میچ سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 0-2 گول سے جیت لیا، سندھ پولیس ٹیم جواباً گول کرنے میں ناکام رہی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے حارث امین نے کھیل کے 19 ویں اور 53 ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ حارث نصیر مین آف دی میچ قرار پائے۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی تھے۔ معزز مہمان کا اولمپین حنیف خان نے ڈاکٹرجنید علی شاہ سپورٹس کمپلیکس میں آمد پر شاندار استقبال کیا۔ معزز مہمان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ سمیت ایس ایس پی سینٹرل آصف اسلم رائو، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپین حنیف خان، آرگنائزنگ سیکرٹری حیدر حسین اور کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران بھی تھے۔ (آج) جمعہ کو ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔