بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر اور ڈی پی او محمد فیصل کامران کے ہمراہ 17ویں چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے قلعہ ڈیراور چولستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں سیاح چولستان کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے تمام انتظامات شاندار انداز میں مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کواٹر فاروق قمر، ایڈیشنل کمشنر یزمان، احمد پور ،منیجر ٹی ڈی سی پی مصباح اسحاق ، بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران محمد عرفان، احسن شاہ بخاری، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ایکسیئن بلڈنگ، ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے روٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی ریزارٹ کی مرمت اور تزئین وآرائش کے کام جلد مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ہینڈی کرافٹس ، چیمبر آف کامرس، آرٹس کونسل، اسلامیہ یونیورسٹی کے سٹالز سجائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چولستان کی رابطہ سڑکوں اور روٹس کی تعمیر ومرمت کے کام بروقت مکمل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ ڈیراور پر خوبصورت چراغاں کی جائے۔ اس سلسلہ میں تمام انتظامات بہتر انداز میں انجام دیے جائیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے کہا کہ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں ے اور سیاحوں کی آمد و رفت کے لیے بہترین ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے گا۔