بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے چولستان کے علاقہ کنڈا والا پل کے نزدیک قائم کھاد کی دکان کا معائنہ کیا۔انہوں نے مقرر کردہ نرخ سے زائد پر کھاد فروخت کرنے پر دکاندار کو موقع پر گرفتار کرایا۔ڈپٹی کمشنر نے تنبیہ کی کہ کھاد حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کی جائے۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر یزمان محمد شاہد کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے احمد پور شرقیہ غلہ منڈی میں کھاد کی دکانوں کا معائنہ کیا اور مقررہ نرخ سے زائد پر کھاد فروخت کرنے والے2 دکانداروں کوموقع پر گرفتار کروا کر ان کی دکانیں سربمہر کروائیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ظہور اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔