ممبئی (نمائندہ خصوصی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے جنوبی ہندوستان کی فلم کے جی ایف ٹو کی ٹیم سے معذرت کرتے ہوئے فلم کی تشہیر کاوعدہ کرلیا۔
عامر خان کی لال سنگھ چڈا اور کے جی ایف کا پارٹ ٹو ایک ہی تاریخ کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ دونوں ہی بڑی فلمیں ہیں اور 14 اپریل 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی۔ عامر خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا انہیں افسوس ہے کہ دونوں فلموں کی ریلیز ایک ہی دن ہونے جا رہی ہے جس پر وہ کے جی ایف کی ٹیم سے معافی مانگتے ہیں۔
عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے کے جی ایف 2 فلم کی ٹیم کو ایک خط لکھ کر بھی معذرت کی ہے اور ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی فلم لال سنگھ چڈا کے ساتھ ان کی فلم کی بھی تشہیر کریں گے۔
عامر خان کی ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف کی ٹیم سے معذرت، تشہیر کا وعدہ کرلیا
