بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈ لائنزکے تحت پولیس کی قماربازوں کے آپریشنز،درجنوں گرفتار، ہزاروں روپے داؤ پرلگی رقم برآمد، مقدمات درج۔قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں، OG کے تحت بھرپورکارروائیاں رکھی جائیں، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی آپریشنل گائیڈلائنز اورمعاشرتی جرائم کے خاتمے کی پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات پرقماربازوں کے خلاف بھر پورآپریشن،درجنوں گرفتار،ہزاروں روپے داؤپرلگی رقم برآمدکرکے مقدمات درج کرلیے۔قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں میں تھانہ نوشہرہ جدید،سٹی احمدپورشرقیہ،سٹی یزمان،صدرحاصل پور،اوچ شریف،صدربہاول پور،چنی گوٹھ،سٹی حاصل پوراوربغدادالجدیدشامل ہیں۔جنہوں نے ملزمان محمدجمیل،اصغر،محمدندیم،شبیراحمد،منیراحمد،مشتاق احمد،امان اللہ،غلام فرید،خادم حسین،عبدالاحد،شہزادعمر،حماداسحق،محمدامجد، ساجد حسین،عرفان اللہ،احمدنواز،عبدالخالق،مریدحسین،محمدکاشف،حبیب احمد،محمدرفیق،محمدآصف،عاشق حسین،محمدرمضان،محمداقبال، محمدشاہد،محمدنذیر، محمد منیر،محمدظفر،فداحسین،حسین عباس،عجب گل،عبدالغنی،شاہد،محمدشفیق،نذیر احمد، شکیل احمد، محمدایاز، حبیب احمد، محمدسلیم،مسماۃمریم بی بی اوراللہ دتہ کو گرفتارکرلیا۔جن کے قبضہ سے92810 روپے داؤپرلگی رقم کے علاوہ تاش کے پتے،بلیرڈ سامان وموبائل فونز برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے آئی جی پنجاب کی آپریشنل گائیڈلائنز کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جواء کھیلنے والے اور اس میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی،قمار بازی ایک گھناونا فعل ہے جو کہ انسان کو مالی طور نقصان پہنچانے کے علاوہ اچھے خاصے گھر کو تباہ کر دیتا ہے، اس لت میں پڑنے والے افراد رقم کے حصول کیلئے دوسرے جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں، اس کا بھر پور تدارک کیا جائے گا۔آپریشنل گائیڈ لائنز کے تحت اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔