• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

Nov 29, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اراکین اسمبلی کے نمائندگان طاہر محمود جانباز، عثمان ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الٰہی کھر اور تعمیراتی محکموں کے افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2021-22ء کے تحت نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی 176ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت 11656روپے سے زائد ہے۔ اب تک 2730ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں اور ترقیاتی سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پی پی 246 میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج2021-22ء کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دبئی محل روڈ سے چکاں والا چوک براستہ ویلکم چوک اور عبید الرحمن چوک تک 3.25کلومیٹر دو رویہ سڑک تعمیر کا تخمینہ لاگت 270ملین روپے ہے اور کانجو چوک سے سر صادق محمد خاں عباسی ہسپتال تک 2.80کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ لاگت 66ملین روپے ہے اور ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این اے 170میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکج 2021-22ء کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کی 11سکیموں پر کام جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت مجموعی طور پر 283ملین روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح بہاول پور شہر کے اہم چوراہوں کی مرمت، خوبصورتی اور لائٹننگ کے کام کئے جائیں گے جن کا تخمینہ لاگت 15ملین روپے ہے۔سابق صوبائی وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ تمام تعمیراتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ میعاد میں مکمل کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی محکموں کے افسران موقع پر جا کر ترقیاتی سکیموں کامعائنہ کریں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیاجائے اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔