• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کنزرویٹر جنگلات نے سرکاری لکڑی چوری کرنیوالوں اورجنگلات میں گائیں چرانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ کرلیا

Nov 29, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)کنزرویٹر جنگلات نے سرکاری لکڑی چوری کرنیوالوں اورجنگلات میں گائیں چرانے والوں کیخلاف سخت ایکشن کافیصلہ کرلیا جنگل میں پکڑی جانیوالی گائیں بحق سرکار کرلی جائیں گی لکڑی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے باعث90 فیصدچوری کنٹرول ہوچکی ہے جنگلات افسران کی کارکردگی کی وفاقی وزیرنے بھی تعریف کی ہے۔یہ باتیں کنزرویٹر جنگلات بہاولپورگوہرمشتاق نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیکرٹری جنگلات پنجاب کی ہدایات کے مطابق اب جنگلات میں چرائی کیلئے آنیوالی گائیں پکڑکربحق سرکارضبط کرکے انہیں فروخت کرنے کے بعدرقم خزانہ سرکار میں جمع کرائی جائیں گی اورجوچرواہا موقع پرپکڑاگیا اس سے بھی بھاری جرمانے وصول کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ لکڑی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کی وجہ سے90 فیصدلکڑی چوری کاخاتمہ ہواہے وفاقی وزیرچوہدری طارق بشیرچیمہ نے بھی ان کی کارکردگی کوسراہا ہے۔