خانیوال ( وقار پراچہ ) ضلع خانیوال میں 10دسمبر کو ورلڈ ہیومن رائٹس ڈے بھرپور طریقہ سے منایا جاے گا اور ورلڈ ہیومن رائٹس اور وومن پروٹیکشن کے حوالہ سے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر پر 10دسمبر کو سیمینار اور واک معنقد ہو گی۔اسسٹنٹ کمشنربختاور اسماعیل کی زیر صدارت ورلذ ہیومن رائٹس اور وومین پروٹیکشن بارے انتظامی اجلاس منعقد ہواجسمیں ڈی ڈی سوشل ویلفیئر نیعم احمد ڈی ڈی کا لجز احمر راؤف سمیت سرکار ی محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمانیدون نے شر کت کیاجلاس میں بتایا گیا کہ10دسمبر تک ہیومن رائٹس اور حقوق نسواں کے حوالہ سے ضلع بھر میں سمینار واکس اور تقاریر منعقد ہوں گی۔کالجون اور سکولوں میں ہیومن رائٹس ا ور حقوق نسواں کے موضاعات پر تقاریر اور مباحثہ جات ا۔ر دیگر تقریبات منعقد ہوں گی۔محکمہ سوشل ویلفیئر تمام پرگرامز کی مانیٹر نگ کرے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہانسانی حقوق اور حقوق نسواں کے حوالہ سے جاری 10دسمبر تک مہم کو سو فصید کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر این جی اوز سماجی کارکنوں اورشہریوں کی انسانی حقوق اور حقوق نسواں مہم میں شرکت کو یقینی بنائے۔