• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، مشیر تجارت رزاق داؤد

Dec 1, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
اپنے بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ ماہ نومبر میں پاکستان نے مجموعی طور پر 2.903 ارب ڈالرز کی برآمدات کیں جو گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالرز کی تھیں۔ حکومت پاکستان نے ماہ نومبر کیلئے برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالرز رکھا تھا ۔
رزاق داؤد کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ، اس عرصہ میں 12.365 ارب ڈالرز کی برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔
رزاق داؤد نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔