لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا ، حلقے میں بڑے سائن بورڈ اور پینا فلیکس ہٹا دیے گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر زاہد سبحانی نے کہا کہ بڑے بورڈ لگانا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ، این اے 133 میں بڑے سائن بورڈ اور پینا فلیکس ہٹا دیے گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر زاہد سبحانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز جرمانے کی رقم 20 ہزار روپے ادا کر چکی ہیں ۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب کی انتخابی مہم تین دسمبر کی رات 12 بجے ختم ہو جائے گی ۔
این اے 133 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا
