• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ساہیوال تھانہ غلہ منڈی کے اہلکار کی موٹر سائیکل چوری

Oct 5, 2019

ساہیوال(بیورورپورٹ) تھانہ غلہ منڈی کا اہلکار رائے تنویر کا 125ہنڈا موٹرسائیکل نمبری ایس ایل کے 7557 ماڈل 18 جو کہ شاداب ٹاون سے چوری ہو گیا ۔جس کا ابھی تک مقدمہ بھی درج نہیں ہو سکا ۔ اب ساہیوال کے حالات ایسے ہوگئے ہیں پولیس والے بھی چوروں کے ہاتھوں لوٹنے لگے ہیں۔پولیس ملازم کا ہی موٹر سائیکل چوری ہوا اور اس ملازم کا اپنے ہی تھانہ غلہ منڈی میں ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ ہی ابھی تک موٹرسائیکل کا کوئی سراغ لگ سکا ساہیوال میں موٹر سائیکل چوروں کی یہ وارتی اتنی بڑھ گئی ہیں کہ پولیس بے بس نظر آتی ہے آئے دن موٹر سائیکل چوروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا پولیس چوروں کا سراغ لگانے میں ناکام اور موٹرسائیکل چور پولیس اور عوام کو چکمہ دینے میں کامیاب ۔