• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیٹ فلکس کی سب سے مشہور سیریز ’ منی ہائسٹ ‘ کے سیزن 5 کا دوسرا حصہ آج کس وقت ریلیز کیا جائے گا ؟ وقت کا اعلان ہو گیا

Dec 3, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)معروف ترین نیٹ فلکس سیریز منی ہائسٹ کے پارٹ 5 کا دوسرا اور آخری حصہ آج دنیا بھر آج میں ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق منی ہائسٹ کے سیزن پانچ کا دوسرا حصہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر جاری کیا جائے گا ، جس کا انتظار پوری دنیا کے شائقین کر رہے ہیں اور پرجوش ہیں ۔منی ہائسٹ معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی تاریخ میں سب سےزیادہ دیکھی جانے والی غیرانگریزی زبان کی سیریز تھی لیکن حال ہی میں کورین سیریز، اسکوئیڈ گیم نے اس سے یہ اعزاز چھین لیا۔
پانچویں سیزن کودو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کا پہلا حصہ ستمبر میں ریلیز کیا گیا جب کہ دوسرا حصہ آج ریلیز کیا جا رہا ہے۔