• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ایس ای کالج بہاول پورایک عظیم درسگاہ ہے اس کے خلاف بے بنیاد اورجھوٹے پراپیگنڈہ کی بجائے اس کی حفاظت اورترقی کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے

Dec 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) ایس ای کالج بہاول پورایک عظیم درسگاہ ہے اس کے خلاف بے بنیاد اورجھوٹے پراپیگنڈہ کی بجائے اس کی حفاظت اورترقی کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے ن خیالات کااظہار پرنسپل ایس ای کالج بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر خالد رضانے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ گذشتہ چند روزسے ایس ای کالج بہاول پورکے بارے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں شائع کی جارہی ہے جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے اوران خبروں کی تردیدکرتے ہیں انہوں نے کہاکہ جس خالی چیک کوشائع کیاگیاوہ ایس ڈی چیک جوکہ ریٹائرملازم کی فنڈزکے لئے اکاونٹس آفس دیاجاتاہے جس سے اس ریٹائرملازم کے اکاونٹ میں رقم منتقل ہوتی ہے اس خالی چیک کودستخط ہونے کے باوجود کوئی بھی کیش نہیں کراسکتاہے انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح کمپیوٹرزکے حوالہ سے ڈائریکٹرکالجز کی جانب سے ہی مذکورہ کمپنی کوبزریعہ چیک رقم کی ادائیگی ہوتی ہے کالج کااس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہوتاانہوں نے مزیدکہاکہ ٹھیکیدارکوبھی فری بجلی نہیں فراہم کی بلکہ گذشتہ پرنسپل ایس ای کالج کو ٹھیکیدار نے باقاعدہ درخواست دی کہ کیونکہ میں نے کالج میں تعمیرات کرنی ہیں اس لئے پانی فراہم کیاجائے اورپانی کی فراہمی کیلئے بجلی کی سہولت دی جائے اوراس مد میں میں ہرماہ 6000 ہزارروپے کالج کواداکرونگا اوراس ٹھیکیدار نے سات ماہ کام کیااوراس نے 42 ہزار روپے کالج کوجمع کرائے انہوں نے کہا کہ ایس ای کالج بہاول پورای عظیم درسگاہ ہے اس کے خلاف بے بنیاد اورجھوٹے پراپیگنڈہ سے احتراز کرتے ہوئے اس کی حفاظت اورترقی کیلئے اپناکرداراداکرناچاہیے