• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں اورپیشہ وربھکاریوں کے خلاف جاری07 روزہ مہم کے تحت پولیس کے ضلع بھر میں بھرپورآپریشنز

Dec 3, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں اورپیشہ وربھکاریوں کے خلاف جاری07 روزہ مہم کے تحت پولیس کے ضلع بھر میں بھرپورآپریشنز،59ملزمان گرفتار،08کلو سے زائد چرس،860 لیٹر شراب ولہن اور02چالوبھٹیاں برآمد،مقدمات درج۔اسی طرح مزید آپریشنزبھی جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے اورمعاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب راؤسردار علی خان کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف جاری07روزہ مہم کے تحت بہاول پورپولیس نے ضلع بھر میں بھر پورآپریشنز کرتے ہوئے 59 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے08کلو گرام سے زائد چرس،860 لیٹر شراب ولہن اور02چالوبھٹیاں برآمدکرلیں۔پولیس تھانہ چنی گوٹھ،خیرپورٹامیوالی،مسافرخانہ،صدریزمان،ڈیراور،سٹی یزمان،سٹی احمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدید،سمہ سٹہ،ڈیرہ نواب صاحب،صدراحمدپورشرقیہ،عنایتی،بغدادالجدید،سٹی حاصل پور،اوچ شریف،صدرحاصل پوراورصدربہاول پورنے بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان طارق حسین،رضوان،وکیل احمد،غلام شبیر،محمدسعید،نذیر حسین، محمدندیم، محمدحنیف،غلام علی،محمدذاکر،کریم بخش، منظورحسین،گلن،نثارشاہ، خلیل احمد، غلام حسین، محمدممتاز، محمدبشیر،صادق شاہ،حبیب اللہ،نوراحمد،اللہ دتہ،تنویرحسین،اللہ ڈیوایا،محمدممتازحسین،اللہ ڈیوایا،محمدحنیف،محمداللہ رکھااورمحمداسلم کوگرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ بغدادالجدید،عباسنگر،سٹی احمدپورشرقیہ، صدراحمدپورشرقیہ،نوشہرہ جدید،سٹی یزمان،عنایتی،خیرپورٹامیوالی،صدرحاصل پوراورقائم پورنے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمدرفیق،محمدوقاص،محمدآصف،محمدطارق،محمدسمیع،محمدوسیم،حاجی جاوید،عابدحسین،گلزارحسین،محمدشریف،زوارحسین،شاہد حسین،محمدطاہر،جمشید، محمدوقاص،محمدندیم،شفقت عرف سرفرازاورخضر شاہ کو گرفتارکرلیا۔ ان کے قبضہ سے760 لیٹر شرب،100لیٹر لہن اور02 چالوبھٹی وکشید آلات شراب برآمدکرلیے۔ پولیس تھانہ صدربہاول پور،عباس نگر، سمہ سٹہ،ڈیر نواب صاحب،چنی گوٹھ،اوچ شریف،خیرپورٹامیوالی اورقائم پورنے ملزمان محمدہاشم،صفدرحسین،فخرالزماں،محمداکرم،محمدرستم،مظہر حسین،محمداسلم،عابدحسین،محمدعارف،محمدارشد،منیر احمداورمحمدشکیل کو گرفتاکرلیا،جن کے قبضہ سے8120گرام چرس برآمدکرلی۔گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکرلیے گئے۔ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی پیشہ وربھکاریوں اورمنشیات فروشو ں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری07روزہ مہم کے تحت بھرپورآپریشن کو جاری رکھا جائے،تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجاسکے اورمعاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔