• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

جج ویڈیو سکینڈل،ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ناصر بٹ کے بیٹے شعیب ملک کو گرفتارکرلیا

Oct 5, 2019

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جج بلیک میلنگ سکینڈل کے مرکزی ملزم ناصر بٹ کیخلاف تحقیقات شروع ہو گئی ،ایف آئی اے نے اسلام آباد سیکٹر جی 13 میں ناصر بٹ کے دفتر پر چھاپہ مارا،ذرائع ایف آئی اے کا کہناہے کہ چھاپے کے دوران ناصر بٹ کے بیٹے کو گرفتارکرلیا،شعیب بٹ سے لیپ ٹاپ سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی ،ایف آئی اے نے ناصر بٹ کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا،چھاپے کے دوران ناصر بٹ کے بھائی سے پوچھ گچھ کی ،ناصر بٹ کے بیٹے کو ریمانڈکیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔