• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آ ج سے شروع ہوگا

Dec 4, 2021

ڈھاکہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا۔
پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔