لاہور (نمائندہ خصوصی) این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات ہیں ۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کیلئے ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی 6 ایس پیز ، 14 ایس ڈی پی اوز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ حلقے میں 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤن شپ میں سپیشل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔
ضمنی الیکشن کےلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ سٹیشن ہیں ۔ حلقے میں مرد و خواتین ووٹرز کیلئے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔
این اے 133 کا ضمنی انتخاب ، دو ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات
