نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی بلے باز روی چندرا ایشون نے بولڈ ہونے پر ایمپائر سے ریویو مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں روی چندرا ایشون اعجاز پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوئے تو انہوں نے ریویو کے لیے اشارہ کیا،تاہم ان کو کھلاڑیوں اور ایمپائر نے بتایا کہ وہ کیچ آؤٹ نہیں بلکہ بولڈ ہوئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو نیوزی لینڈ پر واضح برتری حاصل ہے۔