• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پارکس ایند ہارٹیکلچراتھارٹی بہاولپورکی چیئرپرسن محترمہ شہلا احسان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا

Dec 5, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)پارکس ایند ہارٹیکلچراتھارٹی بہاولپورکی چیئرپرسن محترمہ شہلا احسان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب سے یونیورسٹی میں جاری نصابی وغیرنصابی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔وائس چانسلر نے انہیں یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور حالیہ کامیاب سینیٹ کی میٹنگ کے متعلق بھی بتایا۔ محترمہ شہلا احسان نے کہا کہ پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں یونیورسٹی نے مختصر عرصے میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ایک طرف طلباء کی تعداد میں اضافے سے ہزاروں نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مواقع میسرآئے ہیں تو دوسری طرف نئی فیکلٹی کی تعیناتی سے بہت سے کوالیفائڈ لوگوں کو روزگار بھی میسر آیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی نرسنگ کالج اور سیدتابش الوری بلڈنگ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں نرسنگ کالج کے قیام کو بہاولپور کے لئے میڈیکل کے شعبے میں ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا جہاں پرنرسنگ گریجوایٹس تیار ہوں گے جن کی ملکی اور غیر ملکی سطح پر بہت زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے تابش الوری بلڈنگ کے دورہ کے دوران ایڈمنسٹریشن کے لئے بنائے گئے دفاتر کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر انہیں ڈائریکٹر کیریئر کونسلنگ شاہددرانی نے یونیورسٹی طلباء کے لئے ملازمت اور انٹرن شپ کے مواقعوں اور کیریئر کونسلنگ گائیڈینس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔محترمہ شہلا احسان نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں وائس چانسلر سیکریٹیریٹ میں ایک پودا بھی لگایااور انہیں بتایا گیا کہ اس شجرکاری مہم کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دس ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر سماجی رہنما عدیل اسلم بھی موجود تھے۔