• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Dec 5, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اتوارکے روزمسیحی عبادت گاہوں پر ہونے والی عبادت کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،متعلقہ ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے،تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں امن وامان کی صورتحال کوبرقرار رکھا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران۔
تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اومحمد فیصل کامران کی ہدایت پراتوارکے روزعبادت کے حوالے سے ہونے والے پروگرامزکے لیے مسیحی عبادت گاہوں پرSOPکے مطابق سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران واہلکاران کوچھتو ں پر ودیگر مقامات پر تعینات کیاگیا۔ ضلع کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورالرٹ رہ کرڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔موجودہ ملکی صورتحا ل کے پیش نظر تمام دستیاب وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرا ررکھا جائے گا۔