لاہور(نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کماراکی میت روانگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی فیکٹری کے منیجر اور سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی میت لے جانے کے لیے سری لنکن سفارتخانے کے اہلکار علی الصبح ہسپتال پہنچے ۔پریانتھا کمارا کی میت کو سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی نمائندگی صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے کی، عثمان بزدار کو اہم میٹنگ کے باعث اسلام آباد جانا پڑا۔پریانتھا کماراکی میت کو آج کولمبو روانہ کیا جائے گا جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
سیالکوٹ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری کی میت روانگی کیلئے ایئر پورٹ پہنچا دی گئی
