کراچی (نمائندہ خصوصی) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر کراچی کنگز انتظامیہ سےخود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔محمد عامر نے کہا ہے کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ تینسال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟
واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ تین سال سے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔
کراچی کنگز اور محمد عامر میں تنازعہ، فاسٹ باؤلر نے بڑا فیصلہ کرلیا
