• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہائکورٹ کے حکم پر ایم ٹیگ کے بغیر موٹروے پر گاڑٰیوں کے داخلے پر پابندی،سیکٹر کمانڈر ایم فور فیصل اکرم

Dec 7, 2021

خانیوال (نمائندہ خصوصی)ہائکورٹ کے حکم پر ایم ٹیگ کے بغیر موٹروے پر گاڑٰیوں کے داخلے پر پابندی،سیکٹر کمانڈر ایم فور فیصل اکرم
خانیوال نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سیکٹرکمانڈر ایم فور فیصل اکرم نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر آیم ٹیگ کے بغیر موٹر وے پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایم ٹیگ لگوانے کےلیے دستاویزات ساتھ لائیں، بغیر ایم ٹیگ کے موٹر وے پر داخل ہونے والی گاڑیوں کو جرمانے کی بجائے قریبی بوتھ پر بھیجا جارہاہے، ایم ٹیگ کے بغیر موٹروے پر داخلے پر پابندی کا اطلاق ہو گیا، دھواں دینے والی گاڑی موٹروے پر داخل نہیں ہو سکے گی، موٹر وے پولیس کے افیسر عوام کی رہنمائی کے لیے موٹر وے پر موجود، عوام موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر ایڈمن آفیسر بیٹ نمبر 21 انسپکٹر علی حسن گیلانی انسپیکٹر مبشر حسن انسپکٹر گلزار حسین بھی ٹال پلازہ پر مسافروں کو بریفنگ دیتے رہے