• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی سے پہلے ہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

Dec 9, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف ان کی شادی سے قبل ہی ایک شکایت درج کروا دی گئی گئی ہے۔ دی نیوز کے مطابق کترینہ اور وکی کی شادی کل 9دسمبر کے روز بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سوائی مادھوپور کے سکس سینسز باروارہ ہوٹل میں ہونے جا رہی ہے اور مہمان شادی کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ہوٹل انتظامیہ نے وہاں موجود ایک مندر کا راستہ بند کر دیا ہے، جس پرایک مقامی وکیل نے کترینہ، وکی کوشل اور ہوٹل انتظامیہ کے خلاف عدالت میں شکایت درج کروا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیترابند سنگھ جدون نامی اس وکیل نے کہا ہے کہ یہ مندر اس ہوٹل کے راستے میں آتا ہے جہاں کترینہ کیف کی شادی ہو رہی ہے چنانچہ ہوٹل انتظامیہ نے شادی کی وجہ سے 6دسمبر سے اس مندر کے لیے راستہ بند کر دیا ہے جو 12دسمبر تک بند رہے گا۔ وکیل نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی مندر ہے جہاں روزانہ کئی عقیدت مند جاتے ہیں۔ ہوٹل انتظامیہ کی اس حرکت سے ان لوگوں کو شدید پریشانی ہو رہی ہے۔ لہٰذا اس راستے کو فوری طور پر کھولنے کا حکم دیا جائے۔